Questions & Answers By Mufty Nazir Ahmed Qasim Sahab.
29_12-2017_Mufty Nazir Sahab.pdf | |
File Size: | 616 kb |
File Type: |
کیا عورت کا خود کمائی ہوئی جائداد کو شوہر کے نام پر رکھنا جائز ہے کہ نہیں۔ اگر دونوں میاں بیوی کماتے ہوں تو بچوں کے بنیادی ضروریات پورا کرنا کس کا فرض بنتاہے؟
موسم سرما میں مساجد کے حمام گرم رکھنے کے لئے۔ جن سے نمازیوں کے وضو کے لئے پانی بھی گرم ہوجاتا ہے، محکمہ جنگلات کی طرف سے سستے داموں میں ایندھن فراہم کیا جاتا ہے۔ مگر اکثر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ فراہم کئے جانے والے ایندھن کی مقدار پورے موسم سرما کے لئے نا مکتفی ہوتی ہے۔ کچھ مساجد کے منتظمین صلاح و مشورہ کرکے اس بالن کی چھانٹی کرکے کچھ ایسے ٹکڑے، جو قدرے صاف ہوتے ہیں اور سستے قسم کا تعمیری میٹریل فراہم کرنے کے لائق ہوتے ہیں، الگ کرکے فروخت کرتے ہیں۔ ظاہر بات ہے کہ اس کے عوض مسجد والوں کو قیمت خرید سے زیادہ رقم ملتی ہے۔ چنانچہ اس رقم سے سستے قسم کا ایندھن خرید کر سرمائی ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے۔ کیا شرعی اعتبار سے یہ عمل جائز ہے؟
لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔ دونوں ہی معزز خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔لڑکی کا باپ لڑکے کی سرکاری نوکری کا نہ ہونے کا بہانہ بناکر رشتے سے انکار کررہا ہے۔ لڑکی کی مرضی کے خلاف اس کو نکاح کے لئے دباو ڈالا جارہا ہے۔کیا وہ نکاح دُرست ہوگا؟